iPhone 17 Pro vs iPhone 17 Pro Max

iPhone 17 Pro vs iPhone 17 Pro Max

 

 

iPhone 17 Pro vs iPhone 17 Pro Max — آخر دونوں میں اصل فرق کیا ہے؟

iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max دیکھنے میں کافی حد تک ایک جیسے لگتے ہیں، اور جب یہ لانچ ہوئے تھے تو مجھے بھی یہی لگا تھا کہ دونوں تقریباً سیم فونز ہیں، بس سائز کا فرق ہوگا۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے جب میں ان دونوں فونز کو مسلسل استعمال اور ٹیسٹ کر رہا ہوں، تو مجھے کچھ ایسے فرق سمجھ آئے ہیں جو آپ کو یہ فون خریدنے سے پہلے ضرور معلوم ہونے چاہییں۔

اسٹوریج اور ویریئنٹس

سب سے پہلے اگر اسٹوریج کی بات کریں، تو اس بار دونوں فونز 256GB سے شروع ہوتے ہیں، لیکن یہاں ایک چھوٹا سا فرق موجود ہے۔
iPhone 17 Pro آپ کو زیادہ سے زیادہ 1TB تک ملتا ہے، جبکہ iPhone 17 Pro Max میں آپ 2TB تک کا ویریئنٹ بھی خرید سکتے ہیں۔

ڈیزائن اور سائز


فزیکلی دونوں فونز کا ڈیزائن تقریباً سیم ہے، صرف سائز کا فرق ہے۔
iPhone 17 Pro Max کی ہائٹ اور وِڈتھ زیادہ ہے، جبکہ دونوں فونز کی تھکنس تقریباً ایک جیسی ہے۔

اگر وزن کی بات کریں، تو 17 Pro تقریباً 206 گرام، جبکہ 17 Pro Max تقریباً 233 گرام کے آس پاس آتا ہے۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں فونز ہاتھ میں کافی پریمیم اور کمفرٹیبل محسوس ہوتے ہیں۔

17 Pro چونکہ سائز میں چھوٹا ہے، اس لیے یہ زیادہ ہینڈی لگتا ہے۔ دوسری طرف 17 Pro Max ایک کافی بڑا فون ہے، اور اس میں 6.9 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو یہ تھوڑا bulky محسوس ہو سکتا ہے۔

ڈسپلے کا فرق

iPhone 17 Pro میں 6.3 انچ، جبکہ 17 Pro Max میں 6.9 انچ کا ڈسپلے ملتا ہے، اس لیے اسکرین سائز میں فرق واضح محسوس ہوتا ہے۔

لیکن اگر برائٹنس، کلرز اور اوورآل فیچرز کی بات کریں، تو دونوں فونز تقریباً سیم ایکسپیرینس دیتے ہیں۔
دونوں میں 120Hz ProMotion Display دیا گیا ہے، اور پکسل ڈینسٹی بھی کافی اچھی ہے؛ یعنی ڈسپلے کوالٹی تقریباً ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔

بیزلز میں حیران کن فرق

جب میں نے دونوں فونز کو ہاتھ میں پکڑا، تو ایک چیز فوراً نوٹس کی، اور وہ تھی بیزلز۔

iPhone 17 Pro کے بیزلز مجھے تھوڑے زیادہ محسوس ہوئے، جبکہ 17 Pro Max زیادہ sleek اور premium لگ رہا تھا۔
یہی بات میں نے اپنے 17 Pro کے ریویو میں بھی mention کی تھی کہ اس بار اس کے بیزلز زیادہ محسوس ہو رہے ہیں۔

جب میں نے دونوں فونز کا Screen-to-Body Ratio چیک کیا، تو واقعی تقریباً 1% کے آس پاس فرق نظر آیا۔
پچھلی جنریشن، یعنی iPhone 16 Pro اور 16 Pro Max، میں بیزلز تقریباً سیم تھیں، لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔

One-Hand Use Experience

چونکہ 17 Pro کا سائز چھوٹا ہے، اس لیے آپ اسے ایک ہاتھ سے بہت آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو Control Center کھولنا ہو، Notification Panel ایکسس کرنا ہو، یا Back Gesture استعمال کرنی ہو، تو یہ فون کافی کمفرٹیبل محسوس ہوتا ہے۔

دوسری طرف، 17 Pro Max بڑا فون ہے، اس لیے ایک ہاتھ سے استعمال کرتے وقت یہ کچھ لوگوں کو bulky محسوس ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر اگر آپ بغیر کور کے فون استعمال کرتے ہیں، تو ایلومینیم فریم کی وجہ سے ہاتھ میں grip تھوڑی مختلف محسوس ہوتی ہے۔

آخر کون سا فون بہتر ہے؟

اگر آپ compact، handy اور easy-to-use فون چاہتے ہیں، تو iPhone 17 Pro بہترین آپشن ہے۔
لیکن اگر آپ بڑی اسکرین، میڈیا کنزمپشن، گیمنگ اور زیادہ immersive experience چاہتے ہیں، تو iPhone 17 Pro Max زیادہ بہتر choice بن سکتا ہے۔